• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سماجی تنظیم الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر کے زیر اہتمام مستحق طلباء میں سکول یونیفام، پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈ دینے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،

Oct 21, 2019

بڑاگھر: سماجی تنظیم الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر کے زیر اہتمام مستحق طلباء میں سکول یونیفام، پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈ دینے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،

تقریب کی صدارت آرگنائزیشن کے صدر اظہر اقبال کھوکھر نے کی،
معروف سیاسی و سماجی رہنماء رانا ذوالقرنین خان،رانا تحسین اخلاق،مفتی شہاب الدین قادری اور انجینئر عمر طاہر تقریب کے مہمان خصوصی تھے
جبکہ تقریب میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہا ن،اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
تقریب کے دوران 300 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں کے مستحق طلباء میں موسم سرما کی مناسبت سے سکول یونیفارم اور تحائف تقسیم کئے گئے،
آرگنائزیشن کے ممبر محمد اسد کو ممبر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا،
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ شکیل اسلم کھوکھر کو صحت،
قومی ٹی وی چینل کے رپورٹر جاوید احمد معاویہ کو صحافت،
مظہر اقبال کھوکھر اور عاطف رضا وٹو کو کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ” الفتح ایوارڈ” دیا گیا،
آرگنائزیشن کی طرف سے مختلف امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بھی ایوارڈز دیئے گئے،
تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنابہت بڑی نیکی ہے اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی خدمت کے لئے منتخب کرتا ہے،
انہوں نے کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں خدمت انسانیت کرنے پر آرگنائزیشن مبارکباد کی مستحق ہے،دکھی انسانیت کے دکھ کم کرنے کے لئے ہم میں سے ہر ایک کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔
رپورٹ بیوروچیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب