لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کاسروسزہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو خون پتلاکرنےوالی دوائی روک دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کاسروسزہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کیلئے5رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے،میڈیکل بورڈ میں سینئرمیڈیکل سپیشلسٹ گیسٹروانٹرولوجسٹ انیستھیزیا اورفزیشن شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو خون پتلاکرنےوالی دوائی روک دی گئی ہے،معائنے کے بعد خون دل، گردوں اور معدے کے مزید ٹیسٹ کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے پر نیب ہیڈکوارٹر لاہور سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔نواز شریف کو سفید خون کے خلیے کم ہونے پر سروسزہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔