• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 2,600کلو گر ام حشیش برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Oct 22, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے 2600کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش(چرس) برآ مدکر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان ) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے نتیجے میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ چیک پوسٹ پر اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2600کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش(چرس) برآ مدکر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات اور ڈمپر کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2850.7ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات ،ڈمپر اور02 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔