لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب ان کی صحت بہتر ہوتی ہوئی بتائی جارہی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سروسز ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا ہے ، نوازشریف کو میگا کٹس لگانے کے بعد پلیٹ لیٹس کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، نوازشریف تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں ۔یاد رہے کہ نوازشریف کو دو روز قبل رات کے وقت طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز کو ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی پر شدید تشویش تھی جس کے بعد انہیں پلیٹ لیٹس کے میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیاتھا