• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا اعلان،پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل سکیں گے

Oct 23, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

بریکنگ نیوز: ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا اعلان،پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل سکیں گے
کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے ہیں۔

کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا جبکہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام میڈیا میں کی گئی ہے۔

ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔