• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی چوک میں اساتذہ کا دھرنا، پولیس نے رات گئے سٹریٹ لائٹس بند کرکے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

Oct 24, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس نے رات گئے آپریشن کرکے ڈی چوک پر دھرنا دینے والے اساتذہ کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کردیا۔ڈی چوک میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا تھا لیکن رات گئے پولیس نے سٹریٹس لائٹس بند کرکے اساتذہ کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے اندھیرے میں اساتذہ کے ساتھ موجود خواتین اور بچوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ اندھیرے میں ہونے والے آپریشن کی وجہ سے ہونے والی دھکم پیل میں کئی اساتذہ زخمی ہوگئے۔

پولیس نے تمام مرد اساتذہ کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تھانے منتقل کیے جانے والے اساتذہ کی تعداد 40 ہے۔ پولیس نے خواتین اساتذہ اور بچوں کو ویمن پولیس اسٹیشن جی سیون منتقل کیا ہے۔خیال رہے کہ بیسک کمیونٹی ایجوکیشن اساتذہ نے 2 روز سے مطالبات کے حق میں ڈی چوک پر دھرنا دے رکھا تھا۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت نےدس ماہ کی تنخواہ نہیں دی اوروعدہ خلافی بھی کی ہے۔