• Fri. Mar 29th, 2024

چیئر مین پرائیویٹ سکولزایسو سی ایشن میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی گئی

Oct 24, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)چیئر مین پرائیویٹ سکولزایسو سی ایشن میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی گئی اس موقع پر مہر اکرم سیال ایگٹو ممبرPSA,راءو ناصر عزیز تحصیل صدر وہاڑی،ملک اظہر اعوان ایگٹو ممبر،چوہدری ظفر اقبال ایگٹو ممبر،طاہر ندیم صدیقی جنرل سکرٹری تحصیل وہاڑی ودیگر موجود تھے میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ چیئر مین پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے بنیادی تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر بھی ہمیشہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر اول دستہ کے طور پر نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے پرائیویٹ سکولوں کو در پیش مسائل کے حل کیلئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن وہاڑی کا قیام عمل میں لایا گیااس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا کے پرائیویٹ سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے ۔