• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی اختر فاروق نے کہا ہے کہ ریسکیو اہلکار جس فرض شناشی اور ایمانداری سے خدمت خلق کا۔فریضہ سر انجام دے رہے ہیں

Oct 24, 2019

وھاڑی (انضمام الحق چوہدری ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی اختر فاروق نے کہا ہے کہ ریسکیو اہلکار جس فرض شناشی اور ایمانداری سے خدمت خلق کا۔فریضہ سر انجام دے رہے ہیں وہ۔قابل تحسین ہے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا یوں کہ وہ۔ہر مشکل حالات میں سب سے پہلے پہنچتے ہیں ان خیالات کا۔اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 وھاڑی سنٹرل اسٹیشن کا دورہ کے موقع پر کیا ریسکیو سینٹرل افس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے خوش آمدید کہا اور ریسکیورز نے سلامی پیش کی اور بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی اختر فاروق نے کنٹرول روم کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیورز دن رات اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں ریسکیو اہلکار ناصرف ناگہانی افت سمیت ایمرجنسی میں سب سے پہلے پہنچنے کی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122دانش خلیل نے ریسکیو کنٹرول روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کروایا