• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر کاشتکار رمضان شوگر مل کے خلاف احتجاج

Oct 25, 2019

چنیوٹ ( بلال الطاف ) چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر کاشتکار رمضان شوگر مل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث جھنگ چنیوٹ روڈ بلاک ہوچکا ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گنے کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے لیکن ابھی تک انہیں سابقہ آدائیگیاں نہیں کی گئیں ہیں مل انتظامیہ اس وقت تک کاشتکاروں کا نوے کروڑ روپے ہڑپ کرکے بیٹھی ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر مل سابقہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہے جس وجہ سے بھی کاشتکاروں کی تزلیل کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سپریم
کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ بھی مل کے سامنے بے بس نظر آتی ہے اور کاشتکاروں کی آدائیگیاں کروانے میں ناکام ہے
بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ