• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

آرمی چیف کو توسیع کیوں دی گئی؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

Aug 19, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی توسیع دیے جانے کے فیصلے کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھادیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ کشمیر اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ افغانستان میں مذاکرات کی صورتحال بھی ہے اور افغان امن عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر وزیر اعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے ، وزیر اعظم کے فیصلے سے پڑوسی ملک کو تسلسل کا واضح پیغام جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تین سالہ توسیع ملنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2022 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔