اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی توسیع دیدی ہے جس کی تصدیق وزیراعظم ہاﺅس نے بھی کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے جس کے باعث وہ مزید تین سال کیلئے آرمی چیف رہیں گے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔