• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہین ویلیفیر سو سائٹی اور پاکستان تحریک انصاف شجا ع آباد کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

Oct 27, 2019

شجا ع آباد: او سی
شاہین ویلیفیر سو سائٹی اور پاکستان تحریک انصاف شجا ع آباد کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور حافظ کامران تحصیل صدر PTIنے یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہو چکی ہے اور اُمت مسلمہ ابھی تک بیدار نہیں ہوئی ہے اور کشمیری بھائی مسلسل کرفیو کی وجہ سے مو ت کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں
وی او
۔چوہدری آصف آل تحصیل صدر انجمن تاجران نے کہا کہ مودی کا اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے کشمیری بھائیوں کے لیے ہم جان اور مال سے اُن کے ساتھ ہیں کشمیر کا مسلہ فوری طور پر حل ہونا چاہیے کشمیر (کشمیری بھائیوں کا ہے)بھارت کا نہیں ہے۔دلشاد احمد خان سماجی رہنما نے کہا کہ 85ویں دن ہو چکا ہے اور کشمیری بھائیوں کو اذیت سے دو چار کرکے موت کی وادی میں دھکیلا جا رہا ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کرنا چاہیے قاری عبدالرحمن نے کہاکہ کشمیر جنت جیسی وادی کو ہم کافروں کو نہیں دے سکتے ہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس موقع پر محمد شاہد اور سجاد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا
رپورٹر اظہر تاج قریشی شجاع آباد