• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ، پلیٹ لیٹس بڑھانے کی ادویات سے جسم کا کونسا حصہ متاثر ہو رہاہے ؟ جانئے

Oct 28, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم اب اطلاعات ہیں پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے دی جانے والی ادویات ان کے گردوں کو متاثر کر رہی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی ادویات سے نوازشریف کے گردے متاثر ہونے لگے ہیں ، ٹیسٹ میں بلڈ یوریا اورکریٹینین معمول سے زیادہ آیا ہے،نوازشریف کابلڈ یوریا 50 کے بجائے 63 ہے، نوازشریف کا سریم کریٹینین بھی معمول سے زیادہ ہے جبکہ نوازشریف کا بلڈ پریشراورشوگرلیول بھی زیادہ ہے۔ نوازشریف کو کئی سال سے گردوں کادرد اورپتھریوں کی بھی شکایت ہے۔