کراچی (نمائندہ خصوصی)سمندری طوفان”کیار“ سے کراچی کی ساحلی پٹی متاثر ہوئی ہے ، پانی ساحلی آبادیوں میں میں داخل ہوگیاہے جس سے علاقہ مکینوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
نجی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیاگیا تھا جبکہ یہی کہا جا تا رہاہے کہ سمندر ی طوفان ”کیار“کے کراچی کے ساحل پر اثرات نہیں پڑیں گے لیکن اس کے باوجود متعد علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بارش ہوئی ہے ۔
طوفان کے باعث سمندر کا پانی کراچی کی ساحلی پٹی کو متاثر کررہاہے ۔ ساحلی آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے علاقہ مکینوں کوشدید مشکلات کا سامناہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ابراہیم حیدری کی لٹھ بستی میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا جس سے 185 مکان متاثر ہوئے جبکہ 500 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔