• Fri. Apr 26th, 2024

ریما نے ایسی بھارتی اداکارہ کیساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کر دی جسے دیکھتے ہی نوجوان دل تھام لیتے ہیں، سوشل میڈیا پر دھوم

Oct 30, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے ہمراہ ایک تصویر اپ لوڈ کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریما خان نے سشمیتا کے ساتھ دو تصویریں اپ لوڈ کیں جس پر شائقین یہ سوال کرنے لگے کہ آخر ان دونوں اداکاراﺅں کی ملاقات کہاں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریما خان نے امریکہ میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہیں ان کی سشمیتا سے ملاقات ہوئی تھی جس دوران تصویریں بھی بنائی گئیں اور پھر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

اداکارہ نے سشمیتا کیساتھ ساتھ ایک سپیشل بچے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی۔ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہونے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی چارمنگ گرل مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل شاہد آفریدی کی ’تعلیم ہوگی عام‘ مہم میں بھی نے شرکت کی تھی۔