کراچی(غلام مصطفے عزیز )پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) نے 2,670 کلو گرام چھالیہ اور بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کرلیا، 10تارکین وطن گرفتار کر لئے گئے۔ پی سی جی سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مزدا ٹرک سے سبزی میں چھپائی گئی2,670 کلو گرام چھالیہ اور ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآ مد کر لیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ اورانڈین گٹکا کی مالیت تقریبا 6.3 ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔جبکہ ایک اور کاروائی میںشاہ جہان چیک پوسٹ (گوادر) پر10تارکین وطن گرفتارکیے۔ یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اورغیر قانونی طور پربیرون ملک جانیکی کوشش کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدتمام تارکین وطن کو FIA کے حوالے کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔