کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
بریکنگ نیوز
شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد
آئی سی سی نے میچ فکسنگ کی پیشکش نہ رپورٹ کرنے پر بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شکیب الحسن میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ کرنے اور اس کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے جو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ہے
پریس ریلیز کے مطاطق شکیب الحسن کو جنوری دو ہزار اٹھارہ میں بنگلہ دیش زمبابوے اور سری لنکا کی سہ ملسیریز اور پھر آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کی آفر ہوئی جو وہ رپورٹ کرنے میں ناکام رہے۔
شکیب الحسن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا قبول کی ہے لیکن اپنی غلطی پر ندامت اور سزا پر افسردگی کا اظہار کیا ہے ۔دو سال کی پابندی کے بعد شکیب الحسن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے بھی باہر ہوگئے ہیں