• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شجاع آباد متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین عظمت علی خان کی پریس کانفرنس

Oct 30, 2019

شجاع آباد متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین عظمت علی خان کی پریس کانفرنس
تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب معائدہ طے پا گیا۔ خواجہ شفیق صدر آل پاکستان متحدہ انجمن تاجران

1- شناختی کارڈ کی شرط پر خریدو فروخت پر کاروائی31 جنوری تک موخر۔خواجہ شفیق

2- 10 کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر 5۔1 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے بجائے 5۔0 فیصد ٹرن اوور ٹیکس دے گا۔ خواجہ شفیق

3- 10 کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودھولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا ۔ خواجہ شفیق

4- سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لئے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کردی گئی ھے۔ خواجہ شفیق

5- کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین ازسرنو کیا جائے گا جو تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ھوگا۔ خواجہ شفیق

5 – تاجروں پر مشتمل ریجنل اور مرکزی سطح پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے جو ایف بی آر کے ساتھ تاجروں کےجملہ مسائل حل کریں گیں ۔ خواجہ شفیق

6- جیولرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر جیولرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔خواجہ شفیق

7- آڑھتیوں پر تجدید لائسنس فیس پر عائد ودھولڈنگ ٹیکس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ خواجہ شفیق

8 – ٹریڈرز کے مسائل کے فوری حل کے لئے اسلام آباد ایف بی آر میں خصوصی ڈیسک قائم ھوگا، 20/ 21 گریڈ کا افسر تعینات ھوگا، ماھانہ بنیادوں پر ٹریڈرز کے نمائندوں سے ملاقات ھوگی۔ خواجہ شفیق

9- نئے ٹریڈرز کی رجسٹریشن/ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے اردو میں آسان اور سادہ فارم مہیا کیا جائے گا۔ خواجہ شفیق

10 – ایک ہزار مربع فٹ کی کون سی دکان سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن سے مستثناہ ھوگی اس کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ھوگا۔ خواجہ شفیق

11- ریٹیلرز جو ھول سیل کا بزنس بھی کررھا ھے ،ان کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ھوگا۔ خواجہ شفیق
مزاکرات میں اجمل بلوچ متحدہ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اور میر نعیم متحدہ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے
رپورٹر اظہر تاج قریشی شجاع آباد