• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پٹرول مزید مہنگا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

Oct 31, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کی منظور ی دیدی گئی ہے ۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپیہ اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کاتیل 2 روپے 39 پیسے سستا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے56 پیسے فی لٹر کی منظور ی دی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ کی شب بارہ بجے سے ہوگا