اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنز ڈویژن نے شہریوں کی جان بچانے کے لیے استعمال ہونے والی ایمبولینس میں سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 18 کلو300 گرام چرس برآمد کرلی۔ناکہ نیو راوی پل پرپولیس ٹیم نے مشکوک ایمبولینس کو رکنے کا اشارہ کیاتو ڈرائیور نے ایمبولینس بھگا دی۔ ایمبولینس کو جعلی نمبر پلیٹس لگے ہونے کے شک کی بناء پررکنے کا اشارہ کیا گیاتھا۔رپورٹ محمد طارق بھٹی نیوز ٹائم لاہور