لندن (نمائندہ خصوصی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر ہی مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ٹیلیفون کیا جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بورس جانسن نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر تیسرے فریق کے بغیر حل کرنا چاہیے۔
برطانوی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے۔