• Sat. Apr 20th, 2024

اپوزیشن میں دراڑ ،مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے گلہ کردیا

Nov 5, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )جمعیت علما اسلام ف کا دھرنا اسلام آباد میںجاری ہے ،ایسے وقت میں اپوزیشن کے درمیان دراڑ کی پہلی خبر سامنے آگئی ،مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے گلہ کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی 9جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں معمولی مفادات کو عوامی مشکلات پر ترجیح نہ دیں ،حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں یا ان کے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے سامنے تذبذب کا شکار ہو نے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا احتجاج صرف ہمارا فیصلہ تھا؟خدارا عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں ۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خلوص دل سے ساتھ دیں ،جے یو آئی ہر اول دستہ ہو گی ،خواہش ہے تمام جمہوری قوتیں مل کر کردار ادا کریں ۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے اپنے 15ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے ہیں ۔