• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی میں مذاکرات کل تک لٹک گئے، پرویز خٹک مثبت نتائج کے لئے پر امید

Nov 5, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی میں مذاکرات پھر کل تک لٹک گئے ،پرویز خٹک نے مثبت نتیجہ نکلنے کی امید کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے رہائشگا ہ پر مذاکرات کے بعدحکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے قائدین نے میڈیا سے مختصر گفتگوکی ۔ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کاکہنا تھا کہ ہم نے اپنے پرانے مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں جن پر کافی ڈسکس ہوئی ہے، حکومتی کمیٹی ہمارے مطالبات آگے پہنچائے گی ۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ رہبرکمیٹی نے اب تک معاہدے کی پاسداری کی ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہم نے رہبر کمیٹی کی باتیں اوران کے مطالبات سنے ہیں ، یہ مطالبات ہم جاکر اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے اورکل تین بجے دوبارہ رہبر کمیٹی سے ملاقات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرت کے پہلے دور میں کامیاب ہوئے ہیں ، کل دوبارہ ملاقات میں امید ہے کہ اچھے نتائج نکلیں گے۔