اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کی شادی کی تصا ویر بھی سامنے آگئیں جس میں دولہا دلہن خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔
پاکستانی دلہا حسن علی اور بھارتی دلہن سمعیہ کی شادی کی تقریب دبئی کے ایک سیون سٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتے داروں، قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شریک تھے۔
حسن علی نے شاندار سیاہ شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے قیمتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔کرکٹ کے میدانوں میں مخالف بیٹسمینوں کو دباو میں لانے والے حسن علی اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پر خود کافی پریشر میں نظر آئے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ بدھ کو دبئی میں ہی ولیمہ ہوگا جبکہ پاکستان میں بھی ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔