• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور بھارت کا رویہ دنیا کے سامنے ہے، شاہ محمود قریشی

Nov 8, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا رویہ دنیا کے سامنے ہے، پاکستان نے کوئی موقع نہیں دیا اور کرتارپورمعاہدہ مکمل کیا، پاکستان نے یاتریوں کے لیے ایک سال کی ویزہ کی شرط ختم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا رویہ دنیا کے سامنے ہے، پاکستان نے کوئی موقع نہیں دیا اور کرتارپورمعاہدہ مکمل کیا، پاکستان نے یاتریوں کے لیے ایک سال کی ویزہ کی شرط ختم کی ہے، عمران خان نے پاکستان کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں،پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتارپورآسکیں گے،ہم پرامن قوم ہیں، بھارت کا باشعور طبقہ امن کے پیغام کا حامی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی بھی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کابازارگرم کررکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لیے نفرت بڑھ چکی ہے، یہ نفرت بھارتی رکاوٹوں سے نہیں تھمے گی اور نہیں رکے گی۔