پرتھ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم کی بات نہیں مانتا کہ پاکستان ابھی سیکھ رہا ہے، ٹی 20 ورلڈکپ میں صرف ایک سال ہے اس لئے سیکھنے کو چھوڑیں اور اس طریقے پر عمل کریں جس کے ذریعے آپ ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم بنے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے وائٹ واش کر دی ہے جس پر ناصرف پاکستانی ماہرین و شائقین کرکٹ سیخ پا ہیں بلکہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھ بھی نالاں ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ”بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی سیکھ رہا ہو لیکن میرے لئے اب سیکھنے والی بات کوئی نہیں ہے کیونکہ ٹی 20ورلڈکپ میں صرف ایک سال ہی باقی رہ گیا ہے اور پاکستان اب بھی ٹی 20 کی نمبرون ٹیم ہے۔ سیکھنے کی بات کو ایک طرف رکھیں اور اس طریقے کو دوبارہ اپنا لیں جس پر عمل کر کے آپ نمبرون ٹیم بنے۔ “