• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گورنر سندھ کی YMCA کی 114 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں شرکت

Nov 9, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وائی ایم سی اے(YMCA) کی 114 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں YMCA کے سیکریٹری اسپورٹس بابر پال، مشہور ڈاکٹر جنید علی شاہ ، برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر، تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سکھوں کی بابا گرونانک کے ساتھ مذہبی عقیدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے کرتار پور راہداری کھولی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش اور بحالی کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے جبکہ YMCA کے تحت مثبت سرگرمیوں کے لئے جائے والے اقدامات ناقابل ستائش ہیں اور YMCA کی جانب سے کھیلوں کے لئے تیار کردہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں گورنر سندھ نے YMCA کے لئے خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی تقسیم کی۔