شجاع آباد کے سیاسی و سماجی کارکن نواب افسر خان چاکرانی کے مقام پر محفل میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا محفل میلادالنبی میں افسر خان چاکرانی کے صاحبزادے آصف خان چاکرانی،نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلی مرتضی بھٹی ،صدر جاوید خان، سلیم اختر قریشی ،خالق خان ،عتیق الرحمن کھوکھر،رانا سعید احمد نون،راو عامر انیس،شاعر قدیر احمد قدیر شجاع آبادی،منیجر عبدالطیف،غلام نازک،احمد حسن بھٹہ،امام بخش بھٹہ سمیت شہر کے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی محفل میں شجاع آباد کے معروف خطیب قاری محمد عاشق اور ثناء خواں شہر شجاع آباد کے مشہور و معروف نقیب عبدالغفار،گل زمان خان ،زبیر علیم سلطانی، طلحہ اویسی سمیت کثیر تعداد میں نعت خواں نے شرکت کی اس میلادالنبی کے موقع پر نواب افسر خان چاکرانی نے کہا کہ رابیع اول کا مہینہ ہمارے لیے رحمتوں و برکتوں والا ہے اس مقدس ماہ میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی ہمیں خوشی منانی چاہیے کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ان کے بعد اب کوئی بھی نبی نہیں آئے گا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہاں کے لیے رحمت بن کے آئے ہیں اور آخر میں دعا کرائی گئی اور آنے والے مہمانوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
رپورٹر اظہر تاج قریشی شجاع آباد