• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز کراچی پہنچ گئے

Nov 10, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز)عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ عالمی کھلاڑیوں کا کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا گیا اور انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ کراچی پہنچنے پر فٹ بالرز کا کہنا تھاکہ انہیں پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، وہ یہاں قیام کے دوران فینز اور ساتھی فٹ بالرز کے ساتھ بھرپور انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ عالمی فٹ بالرز مقامی مال پہنچے اور شائقین سے گفتگو کی جبکہ انہوں نے راحت اسٹیڈیم میں کراچی کے مقامی فٹ بال کلب کے خلاف میچ بھی کھیلا۔ میچ میں ورلڈ سوکر اسٹار نے 9 گول کئے جبکہ کراچی فٹ بال کلب نے 5 گول کئے۔ (آج) اتوار کو عالمی فٹ بالرز لاہور میں بھی نمائشی میچ کھیلیں گے۔