• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

Nov 12, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیااورکیس کی سماعت14 نومبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ،عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیااورکیس کی سماعت14 نومبر تک ملتوی کردی۔