اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستانی نوجوان باکسر عثمان وزیر نے 22 نومبر کو دبئی میں ہونے والے روٹانڈہ رمبل میں اپنے میکسیکن حریف سے لڑنے سے انکار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی۔ میرے علم میں لائے بغیراوپر رینکنگ والے کیساتھ میچ رکھ دیا گیا۔ مجھے کل رات تک نہیں بتایا گیا کہ میرا مقابلہ کس کے ساتھ ہوگا۔ مجھے سوشل میڈیا سے اپنے مد مدمقابل کا پتا چلا۔ میکسیکن باکسر کو 28 اکتوبر کو ہی میرا بتا دیا گیا تھا۔ایک بیان ویڈیو بیان میں باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے میرے علم میں لائے بغیر تجربہ کار اور اوپر رینکنگ والے کھلاڑی کیساتھ میرا میچ رکھ دیا ہے۔ میکسیکن باکسر 7 انٹرنیشنل فائٹ کھیل چکا ہے جبکہ میں صرف 2 فائٹ کھیل چکا ہوں کھیلا۔