• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پرلیگی ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

Nov 14, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پر لیگی ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے حمزہ شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین نہ بنانے پرقائمہ کمیٹی سے استعفے دے دیئے،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے،ن لیگ کے رہنما ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ استعفے حمزہ شہبازکوپبلک اکاونٹس کمیٹی کاچیئرمین نہ بنانے پرجمع کروائے،حکومت نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو بنانے میں تاخیر کی ،تاہم ان استعفوں کو منظور نہیں کیا گیا۔