• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت کی ایک اور کامیابی ؟ صدارتی آرڈیننس کی واپسی کا اعلان ، ڈپٹی سپیکر کیخلاف اپوزیشن نے قرارداد واپس لے لی

Nov 15, 2019

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ واپس کردی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد کی واپسی کے اعلان کے ساتھ سابق سپیکر اور لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلتی رہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ جس چیز کا مینڈیٹ لے کرآئے ہیں، اسے پورا کریں گے ، نظریئے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا شکریہ اداکرتے ہیں، اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جبکہ اعظم سواتی نے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے اس ضمن میں وضاحت مانگ لی تھی۔حکومتی آرڈیننس کے معاملے پر سرکار اوراپوزیشن میں معاملات طے پاگئے ہیں، معاملات سپیکر کی زیرصدارت 3 اجلاسوں میں طےہوئے۔اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کیے جانے والے اعتراض کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ وہ کون سے قواعد و ضوابط ہیں جن کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟
ادھرہم نیوز کے مطابق آئین پاکستان کے تحت تحریک عدم اعتماد پر کل ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی لیکن اب یہ ممکن نہیں ہوسکے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر اپوزیشن وضاحت جمع بھی کرادے تو ووٹنگ کے لیے مزید آئندہ سات دن درکار ہوں گے۔