لکھنو (نمائندہ خصوصی) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اصغر افغان، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، رحمان اللہ گرباز، محمد نبی، گلبدین نیب، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فرید ملک شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرن پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن کنگ، ایوین لوئس، شمرون ہت مائر، دنیش رام دین، شیرفان ردرفورڈ، فیبین ایلن، جیسن ہولڈر، کیسرک ولیمز، شیلڈن کوٹریل اور ہیڈن واش شامل ہیں۔
پہلا ٹی 20 ، افغانستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ
