• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ،شریف فیملی نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کرلیں

Nov 16, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ہے،شریف فیملی نے کراچی کے ڈاکٹرطاہرشمسی کی خدمات حاصل کرلیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہرشمسی آج نوازشریف کادوبارہ طبی معائنہ کریں گے،ٹیسٹوں کی روشنی میں نوازشریف کی ادویات میں ردوبدل کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو سفر کے قابل بنانے والی ادویات کے استعمال کے منفی اثرات کم نہ ہوسکے، نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوسکی، پلیٹ لیٹس کی تعداد برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو دل سمیت دیگر امراض کے بگڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے، شریف میڈیکل بورڈ اور ڈاکٹر طاہر شمسی کچھ دیر بعد سابق وزیراعظم کی موجودہ صورتحال پر اجلاس کریں گے۔