• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں جعلی عامل کے کہنے پر اہلیہ نے صبح شام شوہر کو ایسی چیز کھلانا شروع کردی کہ شوہر نے تنگ آکر طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کردیا

Aug 22, 2019

میرٹھ (ویب ڈیسک) بیوی کے صبح شام لڈو کھلانے پر ایک بھارتی شخص نے فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے اپیل دائرکر دی ۔بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع میرٹھ کے رہائشی نے فیملی کورٹ میں طلاق کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کی بیوی ایک تانترک ( جادو ٹونے کرنے والا) کے کہنے پر اُسے 4 لڈو صبح اور 4 لڈو شام میں دیتی ہے جبکہ اس دوران اُسے کچھ کھانے کی اجازت نہیں ہے۔شوہر کا کہنا ہے کہ ہماری شادی کو 10 سال گزر گئے ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کچھ عرصہ بیمار رہا تھا ، میری بیوی پریشان ہو کر ایک تانترک کے پاس گئی تھی جس نے کہا تھا کہ وہ مجھے بس کھانے میں لڈو ہی دیے جائیں۔ادھرفیملی کونسلنگ سینٹر کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ ہمیں طلاق لینے کے لیے یہ ایک بہانہ لگ رہا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق فیملی کونسلر نے مزید کہا کہ ہم جوڑے کو بلا کر اُن کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے، مگر ان کی توہم پرست بیوی کو سمجھانا بہت مشکل ہو گا ، وہ بہت پختہ یقین رکھتی ہے کہ اس کے شوہر کا علاج صرف لڈو کھانے میں ہی ہے، علاج کی کوئی دوسری صورت وہ قبول کرنے کو تیار نہیں ۔