بورےوالا کے نواحی گاوں 553 ای بی کا رہائشی تیمور ولد یسین جٹ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بورےوالا سے اپنے گاوں جا رہا تھا کہ جب وہ ماچھیوال کے قریب پہنچا تو تیز رفتار منی مزدا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تیمور شدید زخمی ہو گیا جس کو آر ایچ سی ماچھیوال منتقل کیا گیا۔طبی امداد کے بعد تیمور کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ تیمور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
رپورٹ..
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی