• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوازشریف کی روانگی کل،ساتھ کون کون جائے گا،پارٹی نے باقاعدہ بیان جاری کردیا

Nov 18, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کی دعاوں سے کل علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آج جاتی امرا میں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیااور روانگی کے سلسلے میں طبی جائزہ لیا۔نواز شریف کو ہائی ڈوز اسٹیرائیڈز دی جارہی ہیں تاکہ سفرکے دوران کوئی تشویش نہ ہو۔انہوں نے کہا ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس کو محفوظ سطح تک رکھنایقینی بنارہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے بتایاکہ ایئرایمبولینس کل پاکستان پہنچے گی۔
یادرہے نوازشریف طبی بنیادوں پر رہا ہیں اورپلیٹ لیٹس میں تشویشناک کمی کی وجہ سے علاج کیلئے برطانیہ جارہے ہیں۔