• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

حسن علی کے بعد عماد وسیم دلہا بننے کیلئے تیار، وزیراعظم سمیت کن لوگوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Aug 22, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بعد آل راﺅنڈر عماد وسیم دلہا بنیں گے جن کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گی۔

نجی خبر رساں ادارے ’جیو نیوز‘ نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عماد وسیم کی شادی ثانیہ اشفاق سے طے ہے جبکہ انہوں نے شادی کی تقریب کیلئے دعوت نامے بھی بھجوا دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا ہے جبکہ ان کے علاوہ فیصل جاوید، نعیم الحق اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو بھی دعوت نامہ بھجوایا ہے