• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی براڈکاسٹرز کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

Nov 20, 2019

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکارکرنے والے بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی نے لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا جس میں دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے اور داد رسی کی درخواست کی گئی ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی آر کے درمیان پی ایس ایل 2019 کے تمام میچزبراہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا تاہم صرف 7 میچزکے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری سے انکارکرتے ہوئے کام روک دیا تھا۔
پی سی بی حکام نے فوری طورپر متبادل بندوبست کرکے ان میچزکوٹی وی پردکھانا ممکن بنایا تھا، لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں کیے جانے والے مقدمے میں بطور ہرجانہ بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔