• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Nov 20, 2019

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
صحافیوں نے مقبوضہ جموں کشمیر سمیت اہم امور پر بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی
جس طرح مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف دنیا بھر میں کھل کر سامنے آئے آیا ہے اور ہندوستان کے جھوٹے بیانیے کا پردہ فاش ہوا ہے اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی – محمد افضل بٹ صدر پی ایف یو جے
مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اُصولی جدوجہد میں، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی
میڈیا بلا شبہ ریاست کا اہم ستون ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے میں بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ، پاکستانی میڈیا کا کردار مثالی رہا مخدوم شاہ محمود قریشی
صحافیوں کے وفد نے وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ اور ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت