اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رہبر کمیٹی کو نشانے پر رکھ لیا۔ٹویٹر پر دیئے گئے ایک پیغام میں کہارہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ” رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے،مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔“
اپنے ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔
پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔“
رہبر کمیٹی کو خودرہبری کی ضرورت،صادق ، امین اور بددیانت کافیصلہ عدالت دے چکی، فردوش عاشق کے اپوزیشن کو باونسر
