برسبین (نمائندہ خصوصی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سوچ اور آئیڈیاز نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری ٹیم کیلئے بہت اچھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اظہر علی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق 7 سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھیلے ہوئے ہیں، ان کی سوچ اور آئیڈیاز نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری ٹیم کیلئے بہت اچھے ہیں اور امید ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کو مزید آگے لے کر جائیں گے،
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی اور ایک عرصہ تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ شائقین اور کرکٹرز ہوم گراو¿نڈز پر کرکٹ نہ ہونے کو مس کرتے ہیں، کرکٹ ہو رہی ہے اور ایک ماہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گی جو بہت خوش آئند بات ہے۔
”مصباح الحق کی سوچ اور آئیڈیاز صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم کیلئے۔۔۔“ اظہر علی ہیڈ کوچ کے دفاع میں سامنے آ گئے
