• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپرلیگ مرحلے کے دوسرے دن بھی تین میچ کھیلے گئے

Nov 21, 2019

پہلا میچ کرناٹک ٹاسکرز اور مراٹھا عریبین کے درمیان ہوا جو بارش کے باعث مکمل نہ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائٹ دیدیا گیا۔ ٹاس مراٹھا عریبین نے جیتا اور پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ مراٹھا عریبین کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے اوپنر حضرت اللہ زازئی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد کرس لایئن اور آدم لینتھ نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے اسکور 91 رنز تک پہنچایا ۔ مراٹھا عریبین کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی آدم لینتھ تھے جو 50 رنز بناکر پویلین لوٹے انہوں نے یہ اسکور 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے بنایا۔ جبکہ کرس 61 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے انہوں نے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے یہ اسکور کیا۔ مراٹھاعریبین نے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے اور حریف کو جیت کےلئے 130 رنز کا ہدف تھا تاہم بارش کے باعث مزید میچ نہیں ہوسکا اور کھیل ختم کردیا گیا ۔