لاہور(نمائندہ خصوصی)آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کے اہم گواہ اور ادارے میں پراجیکٹ انجینئر کے فرائض سرانجام دینے والے ملازم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق آشیانہ اسکینڈل کے گواہ پراجیکٹ انجینئرتنخوانہ ملنے پراپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔پراجیکٹ انجینئرنے تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے اور محکمہ ہاوسنگ کی مداخلت سے تنگ آکر استعفیٰ دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق کمپنی کے 17 ملازمین بھی 2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں اوراس حوالے سے سیکریٹری ہاوسنگ نسیم صادق کا موقف ہے کہ کنٹریکٹ ختم ہونےوالے ملازمین کوتنخواہیں نہیں دی گئیں انہوں نے بتایا کہ بوگس تنخواہوں کی ادائیگی کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
یاد رہے کہ محکمہ ہاوسنگ کے افسران کی مداخلت سمیت مختلف معاملات کی وجہ سے اب تک 4آزاد ڈائریکٹرمستعفی ہوچکے ہیں۔
یاد رہے، آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومت کی طرف سے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا الزام ہے،اور اس ضمن میں شہبازشریف کو گرفتار بھی کیاگیاتھا۔
آشیانہ اسکینڈل کا گواہ تنخواہ نہ ملنے پر مستعفی
