برسبین(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا پر اعتماد آغاز کردیا۔گابا کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں کینگروزایک وکٹ کے نقصان پر228 رنز بنا چکے ہیں۔ تیز رفتار وکٹ پر نا تو نسیم شاہ کی تیز رفتار گیندیں کینگروز کاآسانی سے راستہ روک پائیں اور نا ہی یاسر شاہ کا اسپن جادوآسٹریلوی بلے بازوں کی پیش قدمی کے آگے ڈھال بن سکاہے۔
ڈیوڈ وارنر209 گیندوں پر 120رنزبناکرکریز پرقبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ مارنس لیبزچینج 5سکوروں کے ساتھ ابھی قدم جمانے میں مصروف ہیں۔ جوبرنز 166گیندوں پر 97رنز بنا کرپویلین لوٹے۔جوبرنزیاسر شاہ کا شکار بنے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغازبلے باز اظہر علی اور شان مسعود نے کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 74 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
شان مسعود 27 رنز بنا کر پٹ کمنز کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں اسٹیو سمتھ کو کیچ تھما بیٹھے اور اگلے ہی اوور میں کپتان اظہر علی بھی 39 رنز بنا کر ہیزلووڈ کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے۔
اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد حارث سہیل، بابر اعظم اور افتخار احمد بھی جلد پولین لوٹ گئے۔اظہر علی الیون نے 39 گیندوں پر 3 رنز بنا کر چار وکٹیں گنوائیں۔
یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اور یاسر شاہ کے درمیان اچھی شراکت داری قائم ہوئی۔یاسر شاہ 27 رنز جبکہ اسد شفیق 76 رنز کی بہترین اننگرز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے چار، کمننز نے تین جبکہ ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیاکاپہلی اننگز کابااعتمادآغاز,وارنر کی سنچری
