• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماضی کے معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

Nov 22, 2019

کراچی(ویب ڈیسک) شوگر کے عارضے کے باعث معروف مزاحیہ اداکار خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔متفرق بیماریوں کی وجہ سے گذشتہ کئی برس سے فنون لطیفہ کے شعبے سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے خالد سلیم موٹا کو کافی عرصے سے شوگر کا عارضہ لاحق ہے جس کی وجہ سے ان کی دائیں ٹانگ میں گینگرین ہوگیا تھا۔مرض بڑھنے کی وجہ سے ان کی دوسری ٹانگ (دائیں) بھی نجی ہسپتال میں گھٹنے کے قریب سے کاٹ دی گئی جب کہ اس سے قبل سن 2010ءمیں شوگر کی وجہ سے ان کی بائیں ٹانگ کاٹی گئی تھی۔
خالد سلیم موٹا نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی علاج و معالجے کا ساراخرچہ انہوں نے خود برادشت کیا،آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے انھیں علاج و معالجے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم حکومتی سطح پر ان کی کوئی خبرگیری نہیں کی گئی۔ اداکار خالد سلیم موٹا نے اپنے مداحوں اورعوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ اداکار خالد سلیم موٹا نے فنی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں ماضی کے معروف اداکاروں ندیم، وحید مراد، شاہد، محمد علی وغیرہ کے ساتھ کردارادا کیے جبکہ اسٹیج اور ٹی وی کے لیے بھی ان کی کافی خدمات ہیں