• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علی ظفر کو شادی کے جہیز میں کیا ملا؟ خود ہی ایسا انکشاف کردیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

Nov 24, 2019

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے وقت جہیز کے نام پر کوئی بھی چیز قبول نہیں کی۔

فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے شرکا کے سامنے علی ظفر نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا، انہوں نے نہ صرف اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں بات کی بلکہ انسانی رویوں کو بھی موضوع بحث بنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کتابوں سے کتنا لگاﺅ ہے اور وہ علم حاصل کرنے کے معاملے میں کتنے سنجیدہ ہیں۔علی ظفر کے مطابق انسان کو اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کرنا چاہیے اور اس پر پوری توجہ دینی چاہیے۔

گلوکار نے لٹریری فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی سے سیکھا ہے کہ جب آپ پیدا ہوتے ہیں تو بالکل خالص ہوتے ہیں، ذات، پات اور مذہب سے پاک ہوتے ہیں، پھر وقت کے ساتھ آپ ویسا سوچنا شروع کردیتے ہیں جیسے آپ کا ماحول آپ کو ڈھالتا ہے، میری سوچ ہے کہ انسان کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔

اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا ’ میں نے شادی کی صرف ایک شرط رکھی تھی کہ میں شادی کے جہیز کے نام پر کچھ نہیں لوں گا۔‘