• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی معطلی،وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو آئینی جواب تیار کرنے کی ہدایت کردی

Nov 26, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی ،وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کوعدالتی فیصلے سے آگاہ کردیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کوعدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کوسپریم کورٹ میں اٹھائے گئے قانونی نکات سے آگاہ کیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔