چنیوٹ(بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ)ڈپٹی کمشنرچنیوٹ سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سبزی و فروٹ کی نیلامی کا جائزہ لیاگیا ۔ اشیاء کے معیار،مقدار کو چیک کیاگیا، ریٹ لسٹس چیک کیں اور خریدداری کے لیے آنے والے لوگوں سے ریٹس معلوم کیے گئے ۔ مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سمیت دیگر متعلقہ افسران کو حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ ڈی سی چنیوٹ نے آڑھتیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور مہنگی اشیاء کسی صورت بھی منڈی میں فروخت نہ کی جائیں اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کا ریٹ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہو ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی گئی کہ گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور اپنے اپنے علاقے میں مارکیٹوں اور منڈیوں کی لگاتار چیکنگ جاری رکھیں اور ناقص اشیاء بیچنے,مہنگے داموں بیچنے والے, ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔.